وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ابتدائی مرحلے میں ناکام

603

 وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ابتدائی مرحلے میں ناکام ہو گئی۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہوسکی۔11ارکان نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک حمایت کی۔ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک پیش کرنے کیلئے 13 ارکان کی حمایت درکار تھی۔

جام کمال کا ہم خیال گروپ مطلوبہ حمایت حاصل نہ کرسکا۔ ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے پر قرارداد پیش کرنے کی کارروائی مسترد کر دی  گئی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر حکومتی رکن اسد بلوچ اور یار محمد رند میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے خلاف تحریک پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط کیے تھے۔ جن میں سے مبین خلجی گذشتہ شب قدوس بزنجو کی حمایت کا اعلان کرچکے تھے۔