“واجہ” گانے کے بعد نعیم دلپل شدید تنقید و بائیکاٹ کی زد میں

1317

معروف پاکستانی فنکار شہزاد رائے کے ساتھ ڈئیواٹ گانا گانے کے بعد بلوچی زبان کے فنکار نعیم دلپل اس وقت شدید تنقید و بائیکاٹ کی زد میں ہیں۔

اب تک سینکڑوں افراد نے نعم دليل سے بائیکاٹ اور اس کے یوٹیوب چینل کو انسبکرائیب کرکے انکی سکرین شارٹ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس ٹوئٹر اور فیس بک پہ شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفين میں اکثریت کا موقف ہے کہ یہ گانا بلوچوں کے جدوجہد کے خلاف ریاستی پروپیگنڈہ ہے اور نعیم دلپل جن کے سننے والے سب بلوچ ہیں، انہیں عزت بھی بلوچوں نے دی ہے اگر اس نے اسطرح کا اقدام اٹھایا ہے تو بہتر یہی ہے کہ نعیم دلپل کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے۔

دوسری جانب شديد تنقید کی وجہ سے نعیم دلپل نے لوگوں کو جواب دینے کی بجائے اپنی ٹوئٹر ااکاونٹ عارضی طور پر بند کی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق “واجہ” گانا شائع ہونے کے بعد جہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر و فیس بک پر لوگ اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں جن میں اکثریت نعیم دلپل کے خلاف بات کررہے ہیں وہیں نعیم دلپل کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائیبر بھی تیزی کے ساتھ کم ہورہے ہیں۔

ٹی بی پی سوشل میڈیا کے ڈیسک کے مطابق تنقید و بائیکاٹ کرنے والوں میں فرضی ااکاونٹس کے علاوہ آفیشل اکاونٹس کی تعداد بھی زیادہ ہے جن میں پروفیسر، قلم کار، سیاسی کارکن اور صحافی بھی شامل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پہ کالم نگار و وکیل امین مگسی نے سلسلہ وار ٹویٹ میں نعیم دلپل کے یوٹیوب چینل کے انسبسکرائیب کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نعیم دلپل بلوچستان کے نوجوان گلوکار ہیں “ارزے کنا” نعیم دلپل کا بہت ہی عمدہ کام تھا جس پر بلوچوں نے نعیم دلپل کی بہت حوصلہ افزائی کی، مگر “واجہ” جیسے پروجیکٹ میں کام کرنے کے بعد نعیم دلپل پر جو تنقید ہورہی ہے اسکا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا

انہوں نے مزيد لکھا کہ دراصل استحصالی نظام میں یہی چلتا ہے ہر اس فرد کو ہائیجیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو کسی مظلوم و محکوم قوم میں ایک مقام حاصل کرچکا ہوتا ہے نعیم دلپل کیساتھ بھی یہی ہوا ہے اب بڑی اکثریت میں بلوچ نعیم دلپل کو احتجاجاً یوٹیوب سے unsubscribe کر رہے ہیں اور ٹویٹر پر بہت تنقید ہورہی ہے

انہوں نے کہا کہ واجہ جیسے پروجیکٹ نعیم دلپل جیسے گلوکاروں کی شہرت کو شدید متاثر کرسکتے ہیں اور بلوچ بوجوانوں کی طرف سے ایسا ردِعمل آنا یقیناً نعیم دلپل کیساتھ دیگر بلوچ گلوکاروں کیلئے بہت بڑا پیغام ہے کہ وہ اپنا اور اپنے فن کا مذاق نہ اڑائیں۔