آسٹریلوی کرکٹر سابق آل راؤنڈر اور دو مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے اینڈریو سائمنڈز کوئنزلینڈ میں کار حادثے میں چل بسے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی عمر 46 سال تھی، انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 1998 سے 2009 کے درمیان 26 ٹیسٹ میچز سمیت 238 میچ کھیلے۔
وہ 2003 اور 2007 میں آسٹریلیا کی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیموں کے رکن بھی رہے اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے علاوہ 198 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی ملک کی نمائندگی کی۔
پولیس کے مطابق حادثہ ہفتے کی رات ‘ٹاؤنس ویل’ سے 50 کلومیٹر دور ‘ہروے رینج’ پر پیش آیا، اینڈریو سائمنڈز کار خود چلا رہے تھے، گاڑی سڑک سے ہٹ کر پلٹ گئی تھی جبکہ حادثہ ایک ہی گاڑی کا معلوم ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے اس اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
لینجنڈری کھلاڑی کی ہلاکت کی خبر سامنے آتے ہی آر آئی پی رائے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ 46 سالہ کینگرو کھلاڑی نے اپنے کیریئر کے دوران 26 ٹیسٹ اور 198 ون ڈے میچز کھیلے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گیلیپسے نے ہفتے ہی کی رات گئے ٹویٹ میں اینڈریو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ایک خوفناک خبر، ہم آپ کو بہت مس کریں گے۔
اینڈریو سائمنڈز اپنے ایک جارحانہ بلے باز اور اچھے بولر تھے، جب کہ اپنی بہترین فیلڈنگ کیلئے بھی بہت مشہور تھے۔ اینڈریو سائمنڈز نے 2006 اور 2007 میں ایشز سیریز کے دوران انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔ وہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئے۔ اسکول کے ابتدائی دنوں میں ہی انہوں نے کرکٹ کا آغاز کیا۔