بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے قبائلی عمائدین کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
نشانہ بننے والا قافلہ قبائلی عمائدین سردار احمد خان بنگلزئی اور سردار اللہ یار خان بدوزئی کا تھا جو اسپلنجی سے جوہان جارہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ان کے قافلے کو شیخ حاجی کے پہاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں نشانہ بنایا گیا ہے جس سے قافلے میں شامل دو افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک گاڑی شدید متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلہ قبائلی تنازعے کے حل کے سلسلے میں تحصیل دشت کے علاقے جوہان جارہا تھا کہ اسپلنجی اور جوہان کے درمیانی علاقے میں انکے قافلے کے گزرتے وقت روڈ کنارے نصب بم دھماکہ ہوا۔
تاہم واقعہ کے محركات تحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی واقعہ کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔