مارگٹ میں قابض پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

581

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں پاکستانی فورسز پر دو مختلف حملوں کی ذمہ داری قبولکرلی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلفحملوں میں نشانہ بنایا، جن میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے سرمچاروں نے مارگٹ پی ڈی سی کینٹ کو 82ایم ایم کے گولوں سے نشانہ بنایا، جس سے دشمن فوجکو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے مارگٹ ہی میں دشمن کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں کو بچھائے گئےدھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، جسکے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ قابض فوج کے انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔