قلات: نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

531

بلوچستان کے ضلع قلات میں نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

خودکشی کا واقعہ قلات کے علاقےڈیری فارم کوئنگ قلات میں پیش آیا ہے جہاں مذکورہ شخص کی شناخت ممتاز احمد ولد عبد الکریم مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ نوجوان کے بھائی کا کہنا ہے کہ ممتاز نے گھر کے مہمان خانہ میں گلے میں رسی ڈال کر خود کشی کی ہے بھائی کے مطابق ممتاز احمد کا دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا کیس کو ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ خود واقعے کو دیکھ رہے ہیں مزید قلات پولیس جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد اکھٹا کرکے کارروائی کریگی۔