قلات، ہرنائی اور تربت میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

740

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قلات، ہرنائی اور تربت میں مختلف حملوں میں تنصیبات و فورسز کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق گذشتہ روز بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے منگچر میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے ایک ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ دریں اثناء ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں چرگ غوژہ کے مقام پر سرمچاروں نے یوفون کمپنی کے ایک موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکے سے اڑا دیا جس سے ٹاور زمین بوس ہوگئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایک اور حملے میں 25 مئی کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے ناصر آباد میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظت پر معمور اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس سے انہیں جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچ لبریشن آرمی ان تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچ وطن کی مکمل آزادی تک دشمن فوج اور اسکے مفادات پر حملے جاری رہینگے۔