شمالی وزیرستان میں فوجی گاڑی پر خودکش حملہ، 3 اہلکار ہلاک

733

وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں فوجی گاڑی پر خود کش حملے میں 3 اہل کار ہلاک، جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی اہس پی آر) کے مطابق وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے خود کش حملے میں 3 اہل کار اور 3 بچے ہلاک ہوگئے۔

خود کش حملہ عید گاؤں کے قریب پاکستانی فورسز کی گاڑی پر 14 مئی کی شام کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک اہلکاروں کی لاشیں اور زخمی اہل کاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیاہے۔ حملے کے بعد علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ہلاک اہلکاروں کی شناخت لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کے ناموں سے کی گئی ہے۔

عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں خود کش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہیں۔