شاعرہ حبیہ پیرجان بازیاب، نور جان کی بازیاب تک دھرنا جاری رہے گا – سول سوسائٹی

675

انیس مئی کو کراچی سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والی شاعرہ حبیہ پیرجان، گذشتہ روز لاپتہ ہونے اشرف رضا اور لیاری سے جبری گمشدگی کے شکار فٹبالر عبدالرشید بازیاب ہوگئیں۔

حبیہ پیرجان کی جبری گمشدگی کے خلاف تربت کے ڈی بلوچ کے مقام اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سیاسی تنظیموں کی جانب احتجاجی دھرنوں و مظاہروں کا آغاز ہوا جو گذشتہ روز بھی جاری رہیں۔
حبیہ پیرجان کی بازیابی کی تصدیق خاندانی ذرائع و سیاسی تنظیموں نے کردی ہے۔

دریں اثناء اور چھ مئی کو لاپتہ ہونے والے گوادر پورٹ کے ملازم دانش بشیر بھی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں جبکہ کوئٹہ سے گذشتہ سال 31 اگست کو جبری طور پر لاپتہ کیے گئے فیاض علی بھی بازیاب ہوگئے۔

جبکہ تربت سول سوسائٹی کے رہنماء گلزار دوست نے حبیبہ پیر جان کے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پہ لکھا کہ ڈی بلوچ کے مقام دھرنا ہوشاپ سے گرفتار ہونے والی نور جان کی بازیاب تک جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ بروز ہفتہ دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی سے احتجاجی ریلی کی کال دی گئی ہے۔ بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاج کی کال وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز، بلوچ یکجہتی کمیٹی، بلوچ وومن فورم اور بی ایس او پجار نے مشترکہ طور پر دی ہے۔