زہری: تعلیمی افادیت طلباء کا کاؤنسل پروگرام منعقد

191

تعلیم کی افادیت و اہمیت پر طلباء کی جانب سے زہری پبلک لائبریری میں سیمینار انعقاد کیا گیا-

زہری پبلک لائبریری کی منتظمین نے طلباء کی تعلیم، ان کی کیریئر کاؤنسلگ، کیپیسٹی بلڈنگ اور تعلیم کے دوران آنے والی رکاوٹوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی-

منعقد پروگرام میں طالبات کو مزید تعلیمی اسکالرشپس اور دیگر تعلیمی پروگرامز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ طلباء نے خواتین کی تعلیم پر بھی گفتگو کی-

طلباء کے مطابق آج پبلک لائبریری زہری میں کیرئیر کائونسلنگ کے حوالے سے تقریب میں زہری کے باشعور عوام نے بھر پور شرکت کی جنہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز میں موجود مختلف مواقعوں اور سیٹز کے بارے میں آگائی دیا گیا جبکہ اس موقع پر منتظمین نے زہری کے کتاب دوست حضرات سے لائبریری کو فعال بنانے کی درخواست کی ہے-

زہری کے طلباء ہم تمام شرکت کرنے والے دوستوں کا شکر گزار ہیں بلخصوص اساتذہ کرام اور زہری کے ان خواتین طالبات کا جنہوں نے اس اہمیت کے حامل پروگرام میں شریک ہوئے-

طلباء کا مزید کہنا تھا کہ زہری پبلک لائبریری کی جانب سے منقعد تعلیمی پروگرام زہری کے طلباء و طالبات کے لئے مفید ثابت ہوئے ہیں، علاقے میں ایسے پروگرامز کا انعقاد طلباء کی تعلیمی شعور کو ظاہر کرتا ہے-