خضدار میں گاڑی پر بم حملہ، 2 افراد شدید زخمی

695

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کنڈ میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر بم حملہ کیا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گاڑی سرکاری حمایت ئافتہ شخص ٹکری علی محمد کی ہے جس میں شدید زخمی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورحملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

زخمیوں کو مزید علاج کے لیے سی این ایچ منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری تا حال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔