خضدار میں ڈیتھ اسکواڈ سرغنہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

1131

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب خضدار کے علاقے کھنڈ میں پاکستانی قبضہ گیر فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ ایک ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ علی محمد غلامانی کو حملے میں نشانہ بنایا، مقناطیسی بم حملے میں علی محمد اور اس کا ایک ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق علی محمد غلامانی گذشتہ طویل عرصے سے قابض فوج و خفیہ اداروں کی سرپرستی میں ایک ڈیتھ اسکواڈ تشکیل دیکر خضدار شہر اور گردنواح کے علاقوں میں قوم دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ وہ قابض کی ایماء پر بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں و ان کی شہادتوں میں ملوث رہا ہے جبکہ مذکورہ شخص مسلح جھتے تشکیل دیکر علاقے میں تاجروں کے اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے یہ واضح کرچکی ہے کہ قومی غداری کے مرتکب افراد کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ بلوچ لبریشن آرمی، دشمن فوج اور خفیہ اداروں کے پیرول پر بلوچ قومی مفادات کیخلاف متحرک ڈیتھ اسکواڈ کارندوں پر حملوں میں مزید شدت لائے گی، بلوچ عوام مذکورہ افراد سے محفوظ فاصلہ رکھے۔