حب: گولیوں سے چھلنی ایک شخص کی لاش برآمد

1067

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں جمعہ کے روز ایک لاش برآمد ہوئی ہے –

ذرائع کے مطابق سدرن بائی پاس حب (دارو ہوٹل ) کے قریب سے ملنے والی لاش کی جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں-

پولیس کے مطابق لاش دو روز پرانی لگتی ہے –

پولیس اور ایدھی عملہ جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں – لاش کو ضروری کاروائی کے لیے سول اسپتال حب منتقل کیا گیا ہے –

لاش کی شناخت زاہد شیخ کے نام سے ہوا ہے جو عید کے روز حب سے لاپتہ ہوئے تھے – تاہم ابتک قتل اور لاپتہ ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں –

خیال رہے کہ گذشتہ مہینوں اسی مقام سے ایک ہندو تاجر کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی –