جعفر آباد: فائرنگ کے واقعے میں بی این پی مینگل کا کارکن قتل

528

بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے علاقے فرید آباد میں بدھ کے روز فائرنگ کے ایک واقعے میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے تعلق رکھنے والا امیدوار برائے بلدیاتی انتخابات جانبحق ہوگیا –

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان نیشنل پارٹی کے بلدیاتی انتخابات کے امیدوار ندیم احمد بادینی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے –

انتظامیہ نے لاش کو ضروری کاروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے –

واقعے کے خلاف پارٹی کارکنوں اور لواحقین نے سندھ بلوچستان کو ملانے والی سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی معطل کر دی –

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بی این پی مینگل کے مرکزی لیبر سیکرٹری کے بھائی سعید بلوچ کو کوئٹہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد بی این پی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بار پھر پارٹی کارکنان کو نشانہ بنایا جارہا ہے –