تمپ میں موبائل ٹاور پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

613

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں کونشقلات کے مقام نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل ٹاور کو حملے میں نقصان پہنچایا ہے جس کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے۔

منگل کی شب نامعلوم افراد نے یوفون کمپنی کے ٹاور پر فائرنگ کی اور مشینری کو نذر آتش کردیا جس کے باعث علاقے میں موبائل سروس منقطع ہوگئی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کے کونشقلات میں یوفون کی موبائل فون ٹاور پر حملہ کرکے مشینری کو مکمل نذر آتش کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری تنظیم قبول کرتی ہے اوربلوچ تحریک آزادی سے جڑے افراد کی جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے اس طرح کی ریاستی مفادات کے تنصیبات ہمارے نشانے پر ہیں۔