بی ایل ایف نے بلدیاتی انتخابات کے پولنگ اسٹیشنوں پر مزید حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے اتوار کے روز بوقت 10بجے ضلع گوادر کے تحصیل جیونی کے پانوان میں قابض پاکستان کی نام نہاد بلدیاتی الیکشن ٹیم پر گرلز مڈل اسکول میں دستی بم سے حملہ کیا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے گومازی، آھو میں پولنگ اسٹیشنوں پر فائرنگ کی اور اس وقت صرف الیکشن کا عملہ موجود تھا۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ دراصل یہ حملے قابض ریاست کی قبضہ کو دوام دینے والوں کے لیے تنبہہ تھے، آج قابض ریاست نے عالمی انسانی حقوق کی پامالیوں کی حد کر دی ہے۔ بلوچ جو اپنی حق حاکمیت وآزاد بلوچستان کے لیے عالمی قوانین کو مدنظر رکھ کر جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس پر ان لوگوں کو سوچنا چاہیے جو قابض ریاست کے معاون کار ہونے کے ساتھ ریاست کی قبضہ کو دوام دینے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سرمچاروں کی شہادت، عوام کی قربانیوں، ہزاروں جبری گمشدگی کے شکار افراد، لاکھوں گھرانوں کے اپنی سرزمین سے قابض کی جانب سے بے دخلی کو کسی صورت در گزر نہیں کر سکتے ہیں اور تمام قربانیوں کا محاصل آزاد بلوچستان ہی ہے۔