بیٹے کو والد کے سامنے لاپتہ کیا گیا – والدہ گلزار بلوچ

477

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل نال گریشہ کی رہائشی خاتون نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کو خضدار جاتے وقت والد کے ساتھ جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا بعد ازاں والد کو رہا کردیا گیا اور میرا بیٹا تاحال لاپتہ ہے-

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے 9اپریل کو ریاستی اہلکار جو ودری اور سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے، نے فیروز آباد کے مقام پر میرے بیٹے کو لاپتہ کیا –

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں کیا۔ اس وقت انہوں نے بیٹے کے جبری گمشدگی کی تفصیلات پروفارمہ میں درج کرکے وی بی ایم پی کے حوالے کیے۔

انکا کہنا تھا کہ پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے قاصر ہے اور ہم انصاف کے لیے در بئ در پھر رہے ہیں –

والدہ نے کہا کہ گلزار کے علاوہ میرا کوئی نہیں، انہیں منظر عام پر لایا جائے تاکہ ہمیں انصاف ملے –

جبکہ گلزار احمد بلوچ کے والد عبدالغفور بلوچ نے لاپتہ افراد کی کمیشن میں اپنے بیٹے کا کیس جمع کردیا ہے –