نیشنل پریس کلب کوہلو میں محمد نواز پیردادانی مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 14 مئی 2022 صبح 8 بجے بمقام چمالنگ گڈ پشت کے علاقے میں ملزمان توکل ولد میرا خان، قادر خان ولد عبداللہ، بہار خان ولد فقیر خان اقوام پیردادانی نے میری بیٹی مسمات نبیو کو گلہ دبا کر بڑی بے دردی سے قتل کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں اپنے بچوں کے ساتھ اپنی بیٹی کی آخری دیدار کرنے کیلئے گیا تو مجھے اپنی بیٹی کی دیدار نہیں کرنے دی گئی، بتایا گیا کہ آپ کی بیٹی کو چمالنگ گڈ دف قبرستان میں دفنایا گیا، واپس چلے جاؤ یہاں اب آپ کا کوئی کام نہیں ہے۔ محمد نواز پیردادانی کہا کہ ملزمان نے میری بیٹی کو بڑے رحمی سے قتل کیا ہے میں ایک غریب آدمی ہوں مجھے انصاف چاہیے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، ڈپٹی کمشنر دکی، چمالنگ ایس ایچ او محمد شاہ، دکی ایس ایچ او نورالق لونی، لیویز رسالدار اسرار ترین و دیگر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کے قاتلوں توکل، قادر خان، بہار خان قوم پردادانی مری کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ان تینوں ملزمان نے میری بیٹی کو ناحق قتل کیا ہے میں ایک بے بس اور غریب آدمی ہوں حکام میری فریاد سن کر میری بیٹی کی قاتلوں کو فوری گرفتار کریں۔