بلیدہ میں فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

648

بلوچستان کے ضلع کیچ میں روڈ کنارے نصب بم حملے میں پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بم حملہ بلیدہ گلیسر میں فورسز کی گاڑی ہوا، حکام نے دھماکے میں 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہیں۔ فورسز کا قافلہ الندور پوسٹ سے گلیسر پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا کہ راستے میں آئی ای ڈی کی زد میں آگیا۔

زخمی اہلکاروں کی فوری طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تربت منتقل کردیا گیا جبکہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔