بلوچ قوم کی رضا مندی کے بغیر بلوچستان میں سرمایہ کاری کامیاب نہیں ہوگی – ڈاکٹر اللہ نذر

1421

بلوچ آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ کی رضا مندی کے بغیر چین و دیگر سرمایہ کار اپنے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوئٹر پر کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین اور دیگر سرمایہ کار ساتھ مل کر بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو بلوچ کی رضامندی کے بغیر اپنے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتے ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ہم تمام بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہیں کہ جب تک بلوچ عوام ضامن نہیں بنتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ آزادی کے جنگجو کبھی بھی بلوچ وطن کی خود مختار زمین کی اس کے عوام کو منصفانہ حصہ دیئے بغیر نہیں ہونے دیں گے۔ قابض پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام سرمایہ کار، چاہے وہ چین ہو،یا دیگر ان کے ساتھ اسی کے مطابق نمٹا جائے گا۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا کہ ہم ثابت کرتے ہیں کہ ان کا پیسہ ڈوب جائے گا، چاہے وہ کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں۔ آج بلوچوں کو ان کی طرف سے جس قسم کی دھمکیاں مل رہی ہیں وہ بہت بلند اور واضح ہیں۔ ان کا ہر تخریبی اقدام ان کے منصوبوں کا عذاب بنے گا اور بلوچ بحیثیت قوم رہیں گے۔