بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریت کے طوفان نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث چاروں اطراف اندھیرا چھا گیا۔
عراق سے ایران اور اس کے بعد بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے والا شدید سرخ قسم کا آندھی اس وقت بلوچستان کے وسطی علاقوں میں داخل ہوچکا ہے۔
دالبندین ، چاغی ، پنجگور ، نوشکی ، نوکنڈی سمیت دیگر علاقوں میں سے ہوتا ہوا اس وقت خاران اور سوراب کے علاقوں میں پہنچ چکا ہے آج رات اور کل سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
خضدار ، قلات ، سوراب ، مستونگ ، نوشکی ، کوئٹہ ، پنجگور ، تربت ، نوکنڈی ، آواران اور ژوب ڈویژن میں اس دوران 80 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
کوہ سلیمان اور کوہ کیرتھر کے ملحقہ علاقوں میں بھی تیز گرد آلود ہواؤں کا راج رہیگا۔
خیال رہے کہ حالیہ کچھ وقتوں سے عراق ریت کی طوفان کی زد میں ہے ریت کے طوفان سے متعدد افراد ہلاک جبکہ پانچ ہزار افراد سانس کے امراض میں مبتلا ہو گئے۔ عراق میں ایک ماہ کے دوران سات ریت کا طوفان آئے اور چلے گئے۔