آزادی پسند سیاسی جماعتوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کی کوشش کریں گے – ڈاکٹر نسیم بلوچ

442

بلوچ نیشنل موومنٹ کے نومنتخب چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلوچ آزادی پسند سیاسی جماعتوں کے درمیان اعتماد بحال کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ہماری جدوجہد کو صحیح معنوں میں مربوط ہونے میں مدد ملے۔

انکا کہنا تھا کہ میں ان تمام دوستوں اور خیر خواہوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری نومنتخب ٹیم کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مجھے امید ہے کہ ان کی حمایت اور تجاویز ہماری منزل اور مقاصد کے حصول میں مزید رہنمائی کریں گے۔