کوئٹہ اور پنجگور میں مختلف واقعات میں دو افراد قتل، تین زخمی

233

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور ضلع پنجگور میں پیش آنے والے مختلف نوعیت کے واقعات میں دو افراد قتل جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

تفصيلات کے مطابق پنجگور کے مرکزی علاقے چتکان میں رخشان ندی سے پولیس نے ایک لاش برآمد کرلی ہے۔

لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کردیا جہاں اسکی شناخت عبدالحکیم سکنہ دازی بونستان کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ کے بھائی سعید بلوچ کو کشمیر آباد قمبرانی روڈ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

حکام نے واقعے کو موٹر سائیکل چوری کی واردات قرار دی ہے جبکہ مبینہ چوروں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں جہاں زخمی حالت میں ایک مبینہ چور فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔

تاہم بلوچستان نیشنل پارٹی و دیگر کیجانب سے تاحال واقعے سے متعلق کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

پنجگور کے نواحی علاقے گوارگو کے علاقے اینگول میں زمینی تنازعہ پر پیش آنے والے لڑائی جھگڑے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی ہونےوالوں میں عارف ولد ابراہیم، رحيم بخش ولد امید علی اور خورشيد ولد کریم بخش شامل ہیں ۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تربت منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ سے متعلق انتظامیہ کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے