گیس پائپ لائن کو اُڑانے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کرلی

743

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں گذشتہ رات گیس پائپ لائن کو اُڑانے کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بی آر جی نے قبول کرلی ہے۔

تنظیم کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے گذشتہ شب ڈیرہ مراد جمالی کے نزدیک پٹ فیڈر کے مقام پر کوئٹہ سے شکارپور جانے والی 18 انچ گیس پائپ لائن کو بارودی مواد نصب کر کے تباہ کردیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچ قومی ذخائر کو کسی کو بھی لوٹنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہمارے اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔