گومازی میں فورسزکو بم سے نشانہ بناکر 3اہلکار ہلاک کئے – بی ایل ایف

566

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار 10اپریل کی شام ساڑھے 9بجے گومازی کے علاقے چیر بازار میں پاکستانی فوج کی دوگشتی گاڑیوں پرریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں ایک گاڑی ریموٹ کنٹرول بم کی زد میں آکر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار 3 اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد حواس باختہ فوج نے حسب روایت عام آبادی پر دھاوا بول کر کئی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ کئی افراد کو حراست میں لیکرجبری طور پرلاپتہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ قابض فوج کی اس جارحیت میں مقامی ریاستی مخبروں نے ان کی سہولت کاری کی ہے لیکن ایسے عناصر کی نشاندہی ہوچکی ہے۔ وہ اپنی ریاستی وفاداری اور بلوچ مخالف کرتوتوں سے باز آئیں بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز اور ان کے ہمنوا اور سہولت کاروں پر اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔