گورنر بلوچستان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

448

بلوچستان کے گورنر سید ظہور آغا نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

گزشتہ دنوں وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد سندھ اور خیبرپختونخوا کے گورنر مستعفی ہوگئے تھے۔

اب بلوچستان کے گورنر سید ظہور آغا نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اپنا استعفیٰ صدر عارف علوی کو بھجوا دیا۔

مستعفی گورنر سید ظہور آغا کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور وہ گزشتہ سال 3 جولائی کو گورنر بلوچستان بنے تھے۔