کیچ: مسلح افراد کا فورسز پر حملہ

582

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

فورسز پر حملہ کیچ کے علاقے مند چوک آپ کے مقام پر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز کو اس وقت مسلح افراد نے نشانہ بنایا جب وہ مذکورہ علاقے میں باڑ لگا رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ طور پر نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔