کیچ: فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ

1080

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح ہوشاپ کے علاقے تل کے مقام پر پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین شدید جھڑپ ہوئی ہیں۔-

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ دو گھنٹے تک جاری رہی-

ذرائع کے مطابق جھڑپ میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات اٹھانی پڑی ہے تاہم سرکاری سطح پر اس حملہ کی تصدیق و تردید نہیں کی گئی ہے-

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے-