کیچ: سات خواتین و بچے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

1203

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے خواتین و بچوں سمیت سات افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ضلع کیچ کے علاقے تربت چونگی سے پاکستانی فورسز نے خواتین و بچوں سمیت سات افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بی این ایم کے انفارمیشن سیکرٹری دلمراد بلوچ نے کہا ہے کہ لاپتہ ہونے والوں میں شہید اسحاق کی بیوہ و بچوں سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

دلمراد کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں نیوگ بیوہ شہید رامین اور چار سالہ بیٹا ریحان، سورت بنت لال بخش، فاطمہ بنت لال بخش اور چھ ماہ کا بچہ نوری بنت غفور، امینہ بنت حمزہ عتیقہ بنت رشید سکنہ بالگتر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خواتین اور بچوں کے جبری گمشدگی کے واقعات اس سے قبل بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں بلوچ خواتین و بچے پاکستانی خفیہ اداروں کے حراست میں ہیں جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔