کیچ : ایک شخص نے خودکشی کر لی

453

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے –

ذرائع کے مطابق چالیس سالہ عادل ولد نبی بخش نامی شخص نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکُشی کرلی۔ عادل چار بچوں کا باپ تھا اور علاقے میں محنت مزدوری کرتا تھا تاہم خود کُشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔

بلوچستان میں آئے روز خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں جن میں زیادہ تر افراد بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ان خودکشیوں کی تعداد واضح نہیں ہوسکی ہے-

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق 2020 میں 1,735 افراد جن میں 1,086 مرد اور 649 خواتین شامل ہیں، نے خودکشی کی جبکہ کمیشن نے خواتین کی خودکشی کی وجوہات خاندانی دباؤ کو قرار دیا ہے-