کوئٹہ: پاکستانی فورسز پر حملہ، آپریشن جاری

1236
File Photo

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو حملے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔

حملہ کوئٹہ سے 20 کلو میٹر کے فاصلے پر مشرق میں ولی تنگی ڈیم کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ شام کے وقت ہوا۔ عسکری حکام نے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہیں۔

جبکہ علاقائی ذرائع کے مطابق کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور اس دوران دھماکوں کی آواز بھی سنائی دی جس کے باعث جانی نقصانات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ علاقائی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹروں کو بھی دیکھا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان ہی کے علاقے شاہرگ میں روڈ حادثے کے نتیجے میں پاکستان فوج کا کیپٹن ڈاکٹر عزیر شفیع ایک اور اہلکار سمیت ہلاک ہوا ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔