کوئٹہ میں قابض فوج کے ریسٹ ہاوس پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

983

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں گزشتہ روز کوئٹہ شہر کے قریب فورسز پر ہونے والے ایک حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے تنظیم کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے ولی تنگی ڈیم کے مقام پرقابض پاکستانی فوج کے زیر استعمال ریسٹ ہاوس و اسکی حفاظتی چوکیوں کو نشانہ بنایا-

جیئند بلوچ نے بتایا کہ یہ شدید حملہ بی ایل اے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ کے سرمچاروں نے سرانجام دیا ہے-

انہوں نے کہا بی ایل اے کے سرمچاروں نے اس وقت ریسٹ ہاؤس پرراکٹوں و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جب دشمن فوج کے دس کے قریب اہلکار مرکزی ہال کے اندر جمع تھے حملے کے نتیجے میں دشمن فوج کے صوبیدار میجر فضل گل سمیت پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ کافی دیر تک جاری رہنے والےحملے کے باوجود کوئٹہ کینٹ سے محض بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس مقام پربزدل دشمن اپنے اہلکاروں کے کمک کو نہیں پہنچی-

بی ایل اے ترجمان کا کہنا تھا اس حملے سے بی ایل اے کے سرمچاروں نے ایک دفعہ پھر واضح کیا کہ وہ کہیں اور کسی بھی وقت دشمن پر کامیاب کاروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور دشمن فوج کے انخلاء تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔