کراچی سمیت بلوچستان سے 7 افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ

664

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی سمیت بلوچستان کے ضلع کیچ سے مزید سات بلوچ لاپتہ کردیے گئے –

تفصیلات کے مطابق کراچی لیاری کے رہائشی لالہ ارشد ولد محمد حسن کو خفیہ اداروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا –

لواحقین کے مطابق لالہ ارشد کو جبری اغوا کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے – انہوں نے لالہ ارشد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے منظر عام پر لایا جائے –

دریں اثناء ضلع کیچ کے علاقے گومازی سے مزید چھ افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے –

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے محب شیران، شعیب محمد شاہ، واجو واحد، فرید یونس اور مبارک دلمراد کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا ہے –

مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ کیے گئے افراد سے دو کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار سے ہے جو گومازی میں کنسٹرکش کا کام کرتے ہیں – جنہیں اس سے پہلے بھی لاپتہ کرنے بعد چھوڑ دیا گیا تھا-

خیال رہے کہ کہ رواں ہفتے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 20سے زائد افراد کی جبری گمشدگی کی رپورٹ سامنے آئی ہیں – جن میں گذشتہ روز گومازی کے 15افراد افراد بھی شامل ہیں جو تاحال لاپتہ ہیں –

بلوچستان میں لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے – سیاسی جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کا ذمہ دار پاکستانی خفیہ اداروں اور فورسز کو قرار دیتے ہیں –