کراچی: بلوچ نوجوان جبری گمشدگی کا شکار

586

کراچی سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے نوجوان کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے-

تفصیلات کے مطابق رات گئے پاکستانی فورسز نے کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقہ ملیر میں گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے سعید ولد محمد عمر سکنہ دشت بلوچستان کو زبردستی حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے-

ذرائع کے مطابق خفیہ ادارواں کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپے کے دوران سعید کے بھائی ولید کو بھی اپنے ہمراء لے گئے تاہم اسے بعد میں رہا کردیا گیا ہے-

سعید کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سعید ولد عمر گذشتہ چھ سالوں سے روس میں اپنے تعلیم کے سلسلے میں رہائش پزیر تھے حال ہی میں وہ کراچی اپنے لواحقین سے ملنے آئے تھے-

بلوچستان سمیت دیگر شہروں سے بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز تنظیم کے مطابق فورسز مختلف علاقوں سے لوگوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کررہی ہے-

تنظیم نے بتایا دو روز قبل لاہور سے خفیہ اداروں نے بلوچستان کے رہائشی طالب علم بیبرگ امداد کو جبکہ ایک بلوچ ڈاکٹر کو کراچی سے حراست بعد لاپتہ کردیا تھا تاہم کراچی سے لاپتہ ڈاکٹر بعدازاں بازیاب ہوگیا-

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا انہوں نے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان میں جاری ریاستی ناانصافی کا نوٹس لے-