چاغی واقعہ کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج

420

چاغی میں فورسز کی جانب سے مزدروں پر فائرنگ و دیگر واقعات کے خلاف بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-

مظاہرین کی قیادت بی ایس او کے چیئرمین زبیر بلوچ کررہے تھے، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر چاغی میں پرامن مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کی مذمت کی گئی-

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت واقعے کی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیتے ہوئے واقعے میں ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کر قانون کے تحت سزا دے-

ادھر نیشنل پارٹی اور بی ایس او بچار کی جانب سے بلوچستان کے شہر دالبندین میں بھی واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی-

چاغی واقعے کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے حق دو تحریک تربت کی جانب سے آج کمشنر افس کے سامنے دھرنا دیا گیا-

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ چاغی واقعہ کی تحقیقات کو فوری جامعہ شکل پہنایا جائے تاکہ باڈر پر محنت مزدوری کرنے والوں کے ساتھ مزید ایسے واقعات رونما نہ ہوں-