پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جانبحق

606

بلوچستان کےضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص کو جان بحق ہوا ہے۔

فائرنگ سے جان بحق ہونے والے شخص کی شناخت داد جان ولد عنایت کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پنجگور کے علاقے خدابادان مواچ میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔