پنجگور: بھائی کے ہاتھوں بہن اور بہنوئی قتل

472

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھائی نے بہن اور بہنوئی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

واقعہ پنجگور کے علاقے دشت شہباز کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر غلام رسول ولد غلام قادر نامی شخص نے اپنی سگی بہن اور اس کے شوہر یاسین ولد شفیع محمد کو قتل کردیا۔

لیویز کے مطابق ملزم نے تیز دار آلہ سے بہن کا گلہ کاٹنے کے بعد اس کے شوہر کو کلہاڑیوں سے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

لیویز کے مطابق واقعہ کل رات دشت شہباز کے علاقے میں پیش آیا جس کی اطلاع  ملنے کے بعد لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں مزید ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔

لیویز کا کہنا ہے مقتولین کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے بتایا جاتا ہے جو دشت شہباز میں کھیتی باڑی کرتے تھے

مقدمہ درج کرنے کے بعد لیویز نے ملزم کی تلاش شروع کردیا ہے ۔