پنجاب: غازی یونیورسٹی نے بلوچ پروفیسر کو فارغ کردیا

507

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں واقع غازی یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک پروفیسر کو برخاست کردیا –

ذرائع کے مطابق پروفیسر رفیق قیصرانی کو گذشتہ دنوں بلوچ طلباء کی ہراسانی اور پروفلنگ کے خلاف احتجاج میں شرکت کرنے کی وجہ سے ٹرمینیٹ کیا گیا ہے –

ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر رفیق قیصرانی نے پچھلے دنوں بلوچ فیمیل طلباء کو ہراساں کرنے کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس کی پاداش میں یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں اپنے نوکری سے ہی فارغ کردیا۔

پروفیسر کو نوکری سے برخاست کرنے پر طلباء اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس تغصبانہ اور غیر قانونی عمل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا –

یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء پر تشدد ،ہراسانی اور ہاسٹل سے انکی جبری گمشدگیوں کے کیسز مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں –

جس کے خلاف طلباء سراپا احتجاج بن گئے ہیں –