پاکستان کے سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا۔
سپریم کورٹ نے پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ہفتے کی صبح اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ میں تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ یہ اس ازخود نوٹس کی آج مسلسل پانچویں سماعت تھی۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت مکمل ہونے پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا تھا کہ آج شام ساڑھے 7 بجے فیصلہ سنائیں گے