وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 4650 دن مکمل ہوگئے، نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر حاجی نیاز محمد لانگو، علی احمد اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ پر امن جدوجہد کا راستہ صلیب دار کے نتیجے میں گذرتی ہے صلیب دار کا راستہ بھی ہمت، استقامت عزم و جرات مانگتی ہیں اس راستے پر وہی چلتے ہیں جو سر ہتھیلی پر رکھنے کے لیے مجبور کرتا ہے اور اُس عمل کو وہی لوگ اس حد تک لے جاتے ہیں جنہیں مقصد کا پتہ ہو جس طرح بلوچ جدوجہد پیاروں کی بازیابی میں شامل ہیں۔ نوجوانوں کو اس مقصد اور اس منزل مقصد تک پہنچنے کی تمام دشواریوں اور حالات کا پتہ ہے جنہیں ادراک ہے کہ ہم نے جس راستے کا انتخاب کیا ہے اس راستے پر کانٹے ہی کانٹے ہیں اس راستے میں آگ اور پانی ہے اس راستے میں خواہشوں آسائشوں عیش و عشرت کے برعکس آبلہ پانی ،بھوک ،پیاس اور ہر قدم پر دشمن کی گولیاں تشدد، اذیت ، جیل اور زندان ہے ہاں اس عظیم مقصد کے وہ شہادت ہے جس میں آپ موت کو شکست دے کر دائمی زندگی اختیار کر تے ہو۔ یہ ان تمام شہیدوں کا راستہ ہے جنہوں نے اس مقصد کو پانے کے لیے اس دن شہادت کا فیصلہ کیا جس دن جدوجہد کا انتخاب کیا۔