واشک: اساتذہ کی عدم موجودگی پر طالبات کا احتجاج

483

اسکول میں اساتذہ کے غیر تعیناتی کے خلاف طالبات نے احتجاجاً روڈ بلاک کردی-

گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول ناگ ضلع واشک کے طلباء نے اسکول میں اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے احتجاجاً سی پیک روڈ کو بلاک کردیا-

مظاہرین نے شاہراہ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے معطل کردیا ہے-

گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول ناگ میں زیر تعلیم طلباء کا کہنا تھا کہ انکے اسکول میں اساتذہ کی تعیناتی تعطل کا شکار ہے اسکول میں طلباء تو حاضر ہیں پر ان کو پڑھانے کے لئے اساتذہ موجود نہیں-

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ انکے اسکول میں نئے اساتذہ کی تعیناتی کو فوری یقنی بنایا جائے-

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرکاری اسکول تعمیر تو کردیئے گئے ہیں تاہم ان میں اساتذہ کی تقریری ابھی تک نہیں ہوسکی ہے چند روز قبل کوئٹہ کے علاقہ سریاب میں بھی سرکاری اسکول کے بچوں نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اساتذہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا-

سریاب کے مکینوں نے شکایت کی تھی کہ سریاب ویسے ہی زندگی کی سہولیات سے محرم ہے تاہم اگر کوئی سرکاری اسکول تعمیر کی گئی ہے تو اساتذہ نا ہونے کی وجہ سے تاحال تعلیم کا حصول علاقہ مکینوں کے لئے مشکل ہوچکی ہے-