بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے خلاف قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 4631 دن مکمل جہاں این ڈی پی کے رشید بلوچ، غنی بلوچ ، اشفاق بلوچ نے کیمپ آکر اظہارِ یکجہتی کی-
کیمپ آئے وفد سے اظہار خیال کرتے ہوئے ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان صدیوں سے عالمی طاقتوں کے مفادات کی خاطر میدان جنگ بنا ہوا ہے ایک طرف رویے بدلتے سامراجی ایجنٹ دوسرے طرف پر امن جدوجہد کے متوالے اپنے حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں-
ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ تاریخی طور پر بلوچ معاشرہ ایک انسان دوست اور معتدل معاشرہ ہے بلوچ ہمیشہ سے سامراجی ظلم و استبداد کے خلاف متحرک رہے ہیں-
ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ آج ہزاروں لوگ ریاستی جبر کے شکار ہیں جن کو جبری گمشدگی کا شکار بنا کر پچھلے کئی سالوں سے پس زندان رکھا ہوا ہے نو آبادیات کے خلاف بلوچ فرزندوں کی عظیم قربانیاں قابل فخر ہیں-