نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک پر دهماکہ ہوا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے اپ اور ڈاؤن ٹریک کی پٹرڑیوں کا ایک ایک فٹ ٹکڑا اڑ گیا ہے۔
ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل کر دی گئی ہے، شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن ،قراقرم ایکسپریس کو کوٹ لالو میں روک دیا گیا۔
ریلوے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ عملہ بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو چکا ہے۔
سندھی آزادی پسند مسلح تنطیم نے مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج رات پڈعیدن (نوشہروفیروز) کے قریب پنجاب جانے والے اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ پنجابیوں سمیت تمام غیر سندھی آبادکاروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ سندھ چھوڑ کر چلے جائیں۔
ترجمان نے کہا کہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔