نصیرآباد: فائرنگ سے چار افراد ہلاک

624

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں کل رات مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کل رات نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر نے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گوٹھ مراد واہ میں 8 مسلح افراد نے اپنے ہی قبیلے کے افراد کی گاڑی پر حملہ کر کے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد شہزاد، مجید، منظور اور مکھن جاں بحق ہو گئے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔