مند میں پاکستانی فوج پر حملے میں دو اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

576

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مند کے علاقے مولڑ شیراز میں سرحد پر باڑ لگانے والوں کی سیکورٹی کے لیے بنائے گئے دو چوکیوں کو سرمچاروں نے اسنائپر اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد قابض پاکستانی فوج مختلف اطراف میں کئی مارٹر کے گولے داغے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔