بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں ضلع کیچ میں ایک فوجی اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
ترجمان کے مطابق کل بروز جمعرات مند کے علاقے چکاپ کور میں سرمچاروں نے سرحد پر باڑ لگانے والوں کی سیکورٹی پر معمور فوجی اہلکاروں کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ قابض پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔