مشرقی بلوچستان کے دو رہائشی سراوان میں قتل

983

مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مشرقی بلوچستان کے علاقے مشکے کے دو رہائشی افراد کو قتل کیا ہے۔

قتل ہونے والے نوجوانوں کی شناخت مراد ولد سفر خان اورعزیز ولد درمحمد سکنہ مشکے سُنیڑی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد مشرقی بلوچستان میں فوجی جبر و فوجی آپریشنوں کے سے تنگ آکر اس وقت مغربی بلوچستان کے علاقے میں مکین تھے۔

خیال رہے کہ مشرقی بلوچستان فوجی آپریشن اور جبر کی وجہ سے وقت ہزاروں کی تعداد میں لوگ مغربی بلوچستان و افغانستان سمیت دیگر علاقوں میں پناگزین کی زندگی گزارنے پہ مجبور ہوئے ہیں تاہم وہاں بھی بلوچ مہاجروں پہ قتل و قاتلانہ حملے ہر وقت رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔

بلوچ قوم پرستوں کے مطابق بلوچ مہاجروں کے قتل میں براہ راست پاکستانی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں جو اجتماعی سزا کے طور پر لوگوں کو قتل کررہے ہیں۔