مارگٹ، گوادر: پاکستانی فورسز پر حملہ، موبائل ٹاور سبوتاژ

1554
File Photo

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جبکہ گوادر میں نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے موبائل ٹاور کو سبوتاژ کیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مارگٹ میں نامعلوم افراد نے سڑک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے پاکستانی فورسز کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

حکام نے دھماکے میں دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دھماکے کے بعد فورسز کی مزید نفری نے علاقے میں پہنچ کر حملہ آوروں کی تلاش کا آغاز کیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

دریں اثناء گوادر کے علاقے نگور چب زیارت میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل ٹاور کی مشینری کو فائرنگ اور نذرآتش کرکے تباہ کردیا ہے جس کے بعد علاقے میں موبائل سگنلز معطل ہوچکی ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔