لاہور سے بلوچ طالب علم خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

385

طالب علم کی جبری گمشدگی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے-

تفصیلات کے مطابق آج صبح پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ہاسٹل سے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے نینشل یونیورسٹی لاہور کے طالب علم بیبرگ امداد کو زبردستی حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں-

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں مبینہ طور پر خفیہ اداروں کے اہلکار طالب علم کو زبردستی گاڑی میں بٹھا رہے ہیں جبکہ انکے ہمراہ پولیس اور پنجاب یونیوسٹی کے سیکورٹی انتظامیہ بھی موجود ہیں-

بیبرگ امداد کی جبری گمشدگی کے خلاف طلباء نے پنجاب یونیورسٹی میں ایڈمن آفس کے سامنے دھرنا دے دیا ہے-

طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ بیبرگ امداد کو فوری طور پر منظر عام پر لاکر بازیاب کیا جائے-