لاڑکانہ: پنچاب جانے والے بجلی ٹرانسمیشن لائن دھماکے سے متاثر

414

سندھ کے شہر لاڑکانہ کے قریب جھکر میں پنچاب جانے والے بجلی کے ٹرانسمیشن لائن دھماکہ سے تباہ کردیا، ایس آر اے نے ذمہ داری قبول کرلی۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پنچاب جانے والے ٹرانسمیشن کو دھماکہ خیر مواد سے نقصان پہنچایا ہے جسکی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے –

خیال رہے کہ اس سے پہلے سندھ کے مختلف علاقوں پنچاب جانے والے بجلی ٹرانسمیشن، ریلوے ٹریک اور دیگر سرکاری مقامات پر دھماکے کیے گئے ہیں-

دوسری جانب سندھو دیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ آج پنجاب جانے والی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائین کو لاڑکانہ کے قریب “جُھکر کے دڑو” پر بم دھماکوں سے اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں –

ترجمان کے مطابق ایس آر اے پنجاب جانے والی تمام سپلائی لائینز کو تباہ کرنے اور سندھ کے وسائل کی لوٹ مار کے خلاف سندھ کی مُکمل آزادی تک اپنی قومی مزاحمتی جنگ جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔